BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
انڈیا کے پارلیمانی انتخابات میں اے آئی اور ڈیپ فیک کیسے اہم کردار ادا کر رہے رہیں؟
اے آئی اور ڈیپ فیک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی کی مدد سے بنائے گئے اس قسم کے ڈیپ فیک مواد نے پارٹیوں کو اپنی انتخابی مہم کو تیز کرنے میں مدد کی ہے۔ لیکن اس کا ایک خوفناک پہلو بھی ہے جو بہت سے لوگوں کے لیے پریشان کن پیش رفت ہے، کیونکہ یہ ممکنہ طور پر انڈیا کے انتخابات میں عام طور پر نظر آنے والی گمراہ کن خبروں میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔
عالمی پابندیوں کے باوجود چین کن خفیہ طریقوں سے سستا ایرانی تیل خرید رہا ہے؟
ایرانی تیل کی صنعت اس کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ پابندیوں کے باوجود 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کی تیل کی برآمدات چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جس کی وجہ اس کا سب سے بڑا خریدار چین ہے۔ لیکن عالمی پابندیوں اور امریکی مخالفت کے باوجود چین یہ سب کیسے کر رہا ہے؟
عید پر سرکاری چھٹی، سپیکر پر اذان دینے کی اجازت: امریکہ کا وہ شہر جسے عرب شہری ’وطن سے دور وطن‘ مانتے ہیں
ڈئیر بورن امریکہ کے ان گنے چنے شہروں میں شامل ہے جہاں میئر مسلمان بھی ہے اور عرب بھی۔ یہ پہلا شہر ہے جہاں عید کے دن مسلمانوں کو چھٹی بھی ملتی ہے اور اس کے عوض ان کی تنخواہ بھی نہیں کٹتی۔ اور یہ ان گنتی کے چند شہروں میں شامل ہے جہاں اذان سپیکر پر دیے جانے کی اجازت ہے۔
ایپل مصنوعات کی فروخت میں ریکارڈ کمی کے باوجود ٹم کک پرجوش کیوں؟
2024 کے ابتدائی تین مہینوں میں ایپل کی سال بہ سال فروخت 4 فیصد کم ہو کر 90.8 ارب ڈالر یا £72.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ آئی فونز کی مانگ میں زبردست کمی ہے۔
پریگابالین: اضطراب کا علاج کرنے والی سکون آور دوا کا غلط استعمال کیوں بڑھ رہا ہے اور یہ کیسے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟
کچھ لوگ پریگبیلن کو نیا ویلیم یا بڈ (جیسے بڈویزر بیئر) کہتے ہیں کیونکہ یہ صارفین کو سکون آور ادویات اور الکوحل کی طرح پر سکون کرسکتی ہے۔
لائیو, ارشد شریف قتل کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کر دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایک صفحے پر مشتمل اس تحریری حکم نامے میں رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے جانے والے اعتراضات کو دور کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ درخواست کی سماعت کے لیے نمبر لگایا جائے۔ دوسری جانب بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں لیکن بات چیت تب ہو گی جب ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے گا اور جیلوں میں قید ہمارے بے گناہ کارکنان کو رہا کیا جائے گا۔
کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین انڈین شہری گرفتار
45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں وینکوور کے مضافاتی علاقے میں ایک مصروف کار پارک میں نقاب پوش بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے کے چند ماہ بعد کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ اس قتل میں انڈیا ملوث ہو سکتا ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تنازع بڑھ گیا تھا ۔ تاہم، دہلی نے اس الزام کی سختی سے تردید کی تھی۔
ٹیپو سلطان: جب میر صادق اور فوج کی غداری کی مدد سے انگریزوں نے سرنگاپٹنم فتح کیا
تین مئی کی رات تقریباً 5000 فوجی جن میں قریب 3000 انگریز تھے خندقوں میں چھپ گئے تاکہ ٹیپو کی فوج کو ان کی سرگرمی کا پتا نہ لگے۔ جیسے ہی حملے کا وقت نزدیک آیا ٹیپو سلطان سے غداری کرنے والے شخص میر صادق نے فوجیوں کو تنخواہ دینے کے بہانے پیچھے بلایا۔
آرگیزم: خواتین ہیجان شہوت کیسے حاصل کر سکتی ہیں؟
بی بی سی منڈو نے چند ماہرین سے بات کی تاکہ یہ جانا جا سکے کہ سائنسی حقائق کو نظر میں رکھتے ہوئے خواتین کے لیے بھرپور جنسی زندگی گزارنا اور آرگیزم حاصل کرنا کیسے ممکن ہے۔